ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے خلاف جنگ میں کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے: اجے ماکن

کورونا کے خلاف جنگ میں کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے: اجے ماکن

Thu, 19 Mar 2020 23:45:31    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے کچھ دیر بعد کانگریس رہنما اجے ماکن کی طرف سے پریس کانگریس کے دوران کہا گیا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے کارکنان کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پوری طرح سے حکومت کے ساتھ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجے ماکن نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے بحران کے درمیان قوم سے خطاب کیا۔ کانگریس پارٹی اور اس کے کارکنان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جو بھی اقدام لیا جائے گا اس میں پوری طرح سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ انسانیت کی بقا کے لئے ہے اور کانگریس پارٹی کے کارکنان کاندھے سے کاندھا ملا کر اس جنگ میں تعاون دیں گے۔

اجے ماکن نے کہا، ’’راہل گاندھی نے 12 فروری کو حکومت کو محتاط کیا تھا کہ حکومت کورونا وائرس کے تئیں ابھی سے اقدام لینے چاہیے۔ جبکہ 6 مارچ کو سونیا گاندھی نے کانگریس کی حکمرانی والی تمام ریاستوں کو خط لکھ کر کہا تھا کہ سبھی ریاستوں کو بھی کورونا وائرس کے حوالہ سے تیاری کر لینی چاہیے۔‘‘

اس موقع پر اجے ماکن نے ان ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت سے منسلک عملہ اور ایئر پورٹ اسٹاف کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خطرے میں ڈالتے ہوئے لوگوں کو محفوظ رکھنے کا کام کر رہے ہیں۔

حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے اجے ماکن نے کہا: جہاں بھی کورونا وائرس کا زیادہ اثر ہے وہاں اس کے ٹیسٹ کی شرح آبادی کے حساب سے بہت زیادہ ہے لیکن ہمارے یہاں بہت کم ہے۔ ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایا جانا چاہیے۔

1۔ اس کے علاوہ جہاں بھی لوگوں کی ابتدائی جانچ کی جا رہی ہے وہاں آلات کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

2۔ آئسولیشن کے مقامات (تنہائی مراکز) میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو کی تعداد کو بھی بڑھایا جانا چاہیے۔

3۔ کورونا کے معاملات کو چھپایا نہ جائے، امید کرتے ہیں کہ حکومت اس حوالہ سے شفافیت برتے گی۔

4۔ کانگریس پارٹی وزیر اعظم کی طرف سے تجویز کیے گئے ’عوامی کرفیو‘ کی حمایت کرتی ہے۔

5۔ حکومت اگر مکمل لاک ڈاؤن پر جائے گی تو حکومت کو ابھی سے تیاری کر لینی چاہیے۔

6۔ جھگیوں اور پسماندہ علاقے جو بہت زیادہ گنجان ہیں، حکوت وہاں کے لوگوں کے لئے پیشگی انتظامات کرے۔

7۔ بیرون ملک میں پھنسے طلبا کی طرف بھی حکوت توجہ دے۔


Share: